ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جلی پاؤڈر ریت کی تیاری:منظوری میں تاخیر ریاستی وزیر جئے چندرا کی جانب سے حکام کی سرزنش، فوری اقدام کی ہدایت

جلی پاؤڈر ریت کی تیاری:منظوری میں تاخیر ریاستی وزیر جئے چندرا کی جانب سے حکام کی سرزنش، فوری اقدام کی ہدایت

Thu, 01 Sep 2016 14:05:52    S.O. News Service

بنگلورو:31؍اگست(ایس او نیوز؍صدیق آلدوری) باوثوق ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق آج وزیر برائے قانون، ٹمکور ضلع سے تعلق رکھنے والے ٹی بی جئے چندرا نے ریاستی حکام کے لینڈ مافیا سے ہاتھ ملاکر کابینہ میں منظوری کے باوجود جلی پاؤڈر سے ایم سینڈ ریت تیار کرنے والوں کومنظوری نہ دینے والے سرکاری افسروں کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ فوری طورپر جلی پاؤڈر ریت تیار کرنے کے لئے ٹھیکہ داروں کو اجازت نامے دیں ورنہ وہ وزیر اعلیٰ سے ان کے خلاف شکایت کریں گے۔ ریاستی کابینہ نے ریاست میں مکانات وعمارتوں کی تعمیر کے لئے ریت کی شدید قلت کے پیش نظر ایم سینڈریت یا جلی پاؤڈر ریت تیار کرنے ٹھیکہ داروں کو اجازت دینے کا 3؍ہفتے قبل ہی منظوری دی تھی۔ لیکن چند سرکاری افسران نے ریت مافیا سے ہاتھ ملاکر اس سلسلہ میں صرف زبانی ہدایت دی تھی۔ پوری اجازت نامے جاری نہ کرنے ہدایت دی گئی تھی۔ ٹمکور ضلع کے 3؍مقامات کو چھوڑکر بقیہ کئی اضلاع میں جلی پاؤڈر ریت تیار کرنے اجازت تھی اور وہاں ٹھیکہ داروں نے لائسنس کے لئے درخواست دی تھی۔ مگر انہیں اب تک اس کے لئے اجازت نامے جاری نہیں کئے گئے۔ ریاست میں تعمیری شعبہ میں ریت کی قلت سے ٹھیکہ داروں کو اب بھی پریشان ہونا پڑرہاہے۔ وزیر قانون ٹی بی جئے چندرا نے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں سے اس سلسلہ میں رابطہ کیا ہے اور انہیں ہدایت دی ہے کہ وہ ایم سینڈ ریت تیار کرنے اجازت نامے دیں۔


Share: